دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے کم رفتار والے انٹرنیٹ کنکشن کے حامل صارفین کے لیے فیس بک کا ایک نیا ورژن پیش کیا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ نیا ورژن استعمال میں آسان اور تیز رفتار ہے کیونکہ اس میں فیس بک کی اصل ویب سائٹ کے مقابلے میں کم سہولیات دی گئی ہیں۔
یہ نیا ورژن ترقی پذیر ممالک کے ان صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جہاں بینڈ وڈتھ کے مسائل کی وجہ سے فیس بک کا موجودہ ورژن صحیح کام نہیں کرتا۔ تاہم ابتدائی طور پر یہ ورژن امریکی اور بھارتی صارفین کو دستیاب ہوگا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ کہ اس کے دو سو پچاس ملین صارفین میں سے ستّر فیصد امریکہ سے باہر ہیں۔
فیس بک لائٹ میں صارفین کو اپنی وال پر لکھنے، تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے اور دیگر افراد کے پروفائل دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی تاہم اس میں کوئی اپیلیکیشن باکسز نہیں ہوں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کے ریف نیڈل مین کے مطابق ’ایسا لگتا ہے کہ.نئے صارفین یا پھر ان لوگوں کے لیے جو فیس بک پر زیادہ مواد سے پریشان ہیں یہ فیس بک کی بہتر شکل ہے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ نئی شکل کچھ ٹوئٹر سے ملتی جلتی ہے‘۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی فیس بک ٹوئٹر کے لیے کڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ٹوئٹر کی کامیابی کی بڑی وجہ اس کا سادہ اور آسان ہونا ہے
Post a Comment