گوگل کو ای میل فراڈ کا سامنا
گوگل

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فراڈ اس کی جی میل کی سکیورٹی میں خامی کی وجہ سے نہیں ہوا

گوگل کے ای میل نظام ’جی میل‘ کوایک بہت بڑے فراڈ کا سامنا ہے جسے انٹرنیٹ کی زبان میں ’فشنگ‘ کہا جاتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے فوراً ان اکاؤنٹس کو محفوظ کر دیا ہے جو اس فراڈ سے متاثر ہوئے تھے۔

بی بی سی نیوز کے پاس دو لسٹیں آئی ہیں جن میں مختلف ایم میل پروائڈرز کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے تیس ہزار سے زائد نام اور پاس ورڈز دیے گئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس کی تفصیل آن لائن شائع کی گئی ہے۔

ان لسٹوں میں مائیکروسافٹ کے ہاٹ میل اکاؤنٹ کے ہزاروں یوزرز یا استعمال کرنے والے بھی شامل ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے بھی پانچ سو کے قریب اکاؤنٹس اس فراڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

تاہم سرچ انجن نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسے ایک تیسری لسٹ بھی ملی ہے۔ لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ اس میں کتنے متاثرہ اکاؤنٹس ہیں۔

’فشنگ‘ میں جعلی ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں کو پھانسا جاتا ہے کہ وہ اپنے متعلق ڈیٹا یعنی بینک اکاؤنٹس اور لوگ ان کرنے والے نام بتائیں۔

گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’ہمیں حال ہی میں اس فراڈ کے متعلق پتہ چلا ہے جس کا اس پوری صنعت کو سامنا ہے۔ اس میں ہیکرز یوزرز کے متعلق تفصیل حاصل کر لیتے ہیں جن میں جی میل اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔‘

گوگل کا اصرار ہے کہ یہ فراڈ جی میل کی سکیورٹی میں کمی نہیں ہے بلکہ ایک فراڈ ہے جس میں ہیکرز یوزرز سے ان کی ذاتی تفصیل حاصل کر لیتے ہیں۔

0 Responses

Post a Comment

  • About Me

    my name is Jamil Hussain from islamabad, pakistan. I'm interested to share information with other's

    Followers